قائم مقام صدر گیلانی سے پرتگالی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے پرتگالی سفیر مانوئل فریڈریکو پنہیرو دا سلوا نے ملاقات کی، دو طرفہ تعاون اور اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یوسف گیلانی نے صدر پرتگال کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا امید ہے پرتگال جی ایس پی پلس سکیم میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے پرتگالی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔