اسلام آباد، 5 اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز پانچ اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے 2,310گرام چرس،1,018 گرام ہیروئن، 523گرام آئس اور11 پستول برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے۔
کارروائیاں تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ تر نول، تھانہ انڈسٹر یل ایر یا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ شمس کالو نی، تھانہ نو ن، تھانہ کھنہ، تھانہ کر پا، تھانہ سہا لہ، تھانہ ہمک، تھانہ پھلگر اں، تھانہ بہا رہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹا ؤن پولیس ٹیموں نے کیں جبکہ اشتہار یوں کی گرفتاری کے لئے جا ری خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث پانچ مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔