صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی تنویر الیاس سے ملاقات

صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی تنویر الیاس سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے ان کے فارم ہاؤس پر ملاقات کی۔

 ملاقات میں تحریک آزادیٔ کشمیر، ملکی سیاسی استحکام اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے سردار تنویر الیاس خان کو ان کے نااہلی کیس میں آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ کی جانب سے ریلیف ملنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا آپ پہلے کی طرح اب بھی ملکی تعمیر و ترقی کیلئے موثر کردار ادا کریں، کشمیریوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اس وقت آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے اور یہ اہم قومی ذمہ داری آپ بخوبی ادا کر سکتے ہیں۔ جب تک جموں و کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد نہیں ہو جاتا، تب تک ہر پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سردار تنویر الیاس نے چودھری پرویز الٰہی کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی ممالک کو چاہیے کہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں