انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو 23فروری سے شروع

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کا سب سے بڑا 5واں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو 23۔۔سے 25فروری کو منعقد ہوگا
جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ ایونٹ انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ طلبہ کے مقابلے، ورکشاپس، ماڈل یونائیٹڈ نیشن (کلائمیٹ چینج پر)، سٹی ٹورز، انڈور سپورٹس، انوویشن اور انڈسٹریل سٹالز، ایجوکیشن ایکسپو اور تفریحی پروگرام شامل ہیں، تقریب میں 30,000سے زائد طلبہ کی شرکت متوقع ہے۔ طلبہ کنونشن اور ایکسپو 2025کے انعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 150یونیورسٹیوں، اداروں اور صنعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔