وزیراعظم بن کر پورے آزادکشمیر کو اپنا حلقہ سمجھا، فاروق حیدر

وزیراعظم بن کر پورے آزادکشمیر کو اپنا حلقہ سمجھا، فاروق حیدر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ برادری کی سیاست کرتا تو لوکل کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا تھا۔۔

 وزیراعظم بن کر پورے آزادکشمیر کو اپنا حلقہ سمجھا، آزادکشمیر کے اندر سیاسی کے بجاے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کا تصور 2016سے 21تک دیا جس کی مثال بدترین سیاسی مخالفین بھی دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چکار اپر بڈیالہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں چودھری ظفر اقبال، چودھری حاجی محمد یعقوب، چودھری ماسٹر منظور، چودھری انور، خادم حسین کیانی، چودھری مختار و دیگر نے عزیز و اقارب سمیت راجہ محمد فاروق حیدر کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں