الرجی کے خاتمہ کیلئے جنگلی شہتوت تلف کیے جا رہے ہیں ،ڈا کٹر بھرتھ

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی صدارت میں پولن الرجی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، انہیں حکام نے جنگلی شہتوت کی کٹائی اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔
ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق جنگلی شہتوت سب سے زیادہ الرجی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے ، ایف نا ئن پارک میں سات ہزار میں سے پانچ ہزار درخت کاٹ دئیے گئے ،اسلام آباد سے الرجی کے خاتمے کیلئے جنگلی شہتوت کو مرحلہ وار تلف کیا جارہا ہے ، ایچ ایٹ، ایچ نائن ،شکر پڑیاں ، مارگلہ کے دامن میں درختوں کی کٹائی کیلئے آ کشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے ،اپریل تک ان درختوں کو تلف کرنے کے بعد متبادل کے طور پر ماحول دوست درخت بھی لگا د ئیے جا ئیں گے ۔