اسلام آباد میں شجر کاری مہم کل سے شروع کی جا ئے گی

اسلام آباد میں شجر کاری مہم کل سے شروع کی جا ئے گی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کی طرف سے موسم بہار کی شجرکاری مہم 2025 کا آغاز 19 فروری سے کیا جائے گا،مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں شجرکاری کیلئے ہیلی کاپٹر اور ڈرون کے ذریعے سیڈ بالز گرائے جائیں گے ۔۔۔

مہم میں تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات سمیت عام شہریوں کو بھی شامل کیا جا ئیگا ، اس حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس فیصلہ کیا گیا کہ رواں برس شجرکاری مہم کو وسیع پیمانے پر شروع کیا جائے گا ، مہم کا آغاز 19 فروری کو آئی ایم سی بی ایف ایٹ سے کیا جائے گا ۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہا مختلف کمپنیوں اور برانڈز کو درخت لگانے کے لئے جگہیں مختص کی جائیں۔ تمام بڑے پارکس، مراکز اور کمرشل سینٹرز میں سٹال لگا کر پودے تقسیم کئے جائیں، پودوں کی بہتر مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹلائزڈ سسٹم متعارف کروا یا جا ئے ، پودوں کی آئن لائن ٹریکنگ کا نظام بنایا جائے ،مقامی موسم سے مطابقت رکھنے والے پودوں کی فہرست سی ڈی اے ویب سائٹ پر آویزاں کی جائے اور ایسے پودوں کا انتخاب کیا جائے جو سایہ دار، پھلدار اور پھول دار ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں