اسلام آباد : 24ملزم گرفتار،3279پتنگیں ، 240ڈوریں برآمد

اسلام آباد : 24ملزم گرفتار،3279پتنگیں ، 240ڈوریں برآمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پولیس کا کریک ڈاؤن، 24 ملزم گرفتار، 3279 پتنگیں اور 240 ڈوریں برآمد کر لی گئیں ۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو پتنگ بازی سے باز رکھنے کے لیے مختلف مساجد میں اعلانات کرائے گئے جن میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے پتنگ بازی پر پابندی لگا رکھی ہے ،والدین اپنے بچوں کوجان لیوا کھیل سے باز رکھیں ورنہ پکڑے جانے پر قانونی کارروائی کی جا ئیگی ۔ادھر اسلام آ باد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 24 پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے 3,279پتنگیں اور 240ڈوریں برآمد کر لیں ،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں