ضیا اعجاز نے عسکری بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا

ضیا اعجاز نے عسکری بینک لمیٹڈ کے  صدر اور سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) تجربہ کار بینکر ضیا اعجاز نے عسکری بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ضیا اعجاز تین دہائیوں سے زائد بینکاری کا تجربہ رکھتے اور مختلف مالیاتی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ عسکری بینک میں شمولیت سے قبل وہ 10سال تک یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سے وابستہ رہے اور اس سے قبل 12برس تک الائیڈ بینک لمیٹڈ میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ وہ سعودی عرب میں ریاض بینک میں فنانشل کنٹرولر کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ضیا اعجاز پیشہ ورانہ طور پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور انہوں نے بینکاری کیریئر کا آغاز عسکری بینک سے ہی کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں