چیمپیئنز ٹرافی:سرچ آپریشنز، ڈرونز سے ٹیموں کے روٹ کی نگرانی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر صدارت چیمپیئنز ٹرافی میچز کی سکیورٹی، سیف سٹی اور اسلام آباد پولیس کے ترقیاتی پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔
آئی جی نے ہدایت دی کہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی سے فول پروف سکیورٹی اور معلومات کا تبادلہ یقینی بنایا جائے، کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران روٹ کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کے ذریعے کی جائے، شہر میں بلاتعطل ٹریفک روانی کا منظم پلان ترتیب دیا جائے۔ کرکٹ ٹیمز کے دورہ سے پہلے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کئے جائیں۔ بہترین اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے گا۔ آئی جی نے پولیس کے جاری مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیا۔