اسلام آباد میں سرچ آپریشن 38 مشتبہ افراد تھانے منتقل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس صدر زون نے تھانہ گولڑہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران، 170 مشکوک افراد، 140 گھرانوں، دکانوں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز کو چیک کیا۔
تھانہ گولڑہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران، 170 مشکوک افراد، 140 گھرانوں، دکانوں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز کو چیک کیا، اس دوران 38 مشتبہ افراد کو تھانے منتقل کیا گیا جبکہ 2 مختلف بور کے پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کی گئی۔