حسن ابدال،جائیداد تنازع پر ایک بھائی نے دوسرے کو قتل کر دیا

حسن ابدال (نمائندہ دنیا) خون سفید ہو گیا، بھائی نے فائرنگ کر کے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
شہاب خان ولد اصغر خان نے پولیس کو بتایا ہماری پراپرٹی حسن ابدال میں واقع ہے جن میں سے ایک گھر میرے والد نے اپنے بھائی شکیل کو دے رکھا ہے، میں اپنے والد کے ہمراہ پراپرٹی کا کرایہ لینے آیا تو شکیل نے پستول نکال کر میرے والد پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوکر چل بسے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کے بیٹے کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔