آر ڈی اے کا آ پریشن،4غیر قانونی ہا ؤسنگ سکیموں کے دفاتر مسمار

آر ڈی اے کا آ پریشن،4غیر قانونی  ہا ؤسنگ سکیموں کے دفاتر مسمار

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آر ڈی اے نے چار نجی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سائٹ دفاتر، روڈ انفراسٹرکچر، مین ہولز اور کنٹینرز مسمار کر دئیے۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاسک فورس نے موضع مسریوٹ میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزیٰ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں