حکومت کی جانب سے یومِ تحفظِ ختمِ نبوت منانا مستحسن فیصلہ ، رہنما ایپسما

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) حکومتِ پاکستان کی جانب سے 15 مارچ کو یومِ تحفظِ ختمِ نبوت کے طور پر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔۔۔
یہ ایک مستحسن فیصلہ ہے ، ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے نجی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان ، نائب صدر کرنل (ر )فواد حنیف، سیکرٹری جنرل ملک اعجاز جسیال، ڈویژنل صدر راولپنڈی قاضی نور الحسن و دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔