صدیقی چوک کی لینڈ سکیپنگ ،خوبصورت بیلوںسے سجا دیا گیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے صدیقی چوک کی تزئین و آرائش، لینڈ سکیپنگ کر کے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا۔۔۔
ٹوٹے بجلی کے کھمبوں کو درست حالت میں بحال کر کے ان کے گرد کیاری بنا دی گئی ہے اور خوبصورت بیلوں سے سجایا گیا ہے جس سے صدیقی چوک کے حُسن میں اضافہ ہوا ہے ۔ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پی ایچ اے کی طرف سے راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ،راولپنڈی کو پنجاب کا سب سے خوبصورت شہر بنائیں گے ۔