پنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کا شت کا فیصلہ

 پنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کا شت کا فیصلہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)صوبہ میں 10 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کی جائیگی، پنجاب میں کپاس کی بحالی کو چیلنجنگ ٹاسک کے طور پر لیا جارہا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تاریخ میں پہلی بار کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے بھرپور انداز میں مہم جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے اگیتی کپاس کے ہدف کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ افتخار علی سہو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں کپاس کی اگیتی کاشت ناگزیرہو چکی ہے ۔تاریخ میں پہلی بار کپاس کی اگیتی کاشت پر مالی اعانت کا خصوصی پیکیج کاشتکاروں کو فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا اگیتی کپاس کے ہدف کے حصول میں ناکامی کی صورت میں متعلقہ افسران و عملہ کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے آئندہ 15 دن بہت اہم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں