گرانفروشوں کیخلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے گرانفروشوں کیخلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں، گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) کے تحت مستحقین کے لئے 10 ہزار روپے کے پے آرڈرز کی تقسیم کا جائزہ لیاگیا۔ انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ پے آ ر ڈرز کی ترسیل کو جلد از جلد سو فیصد تک یقینی بنا یا جا ئے۔