تحفظ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، سردار یوسف

تحفظ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، سردار یوسف

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)یوم تحفظ ناموس رسالت کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علما و مشائخ کا اجلاس ہفتہ کے روز وزارتِ مذہبی امور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے اجلاس کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں مولانا ظہور علوی، مفتی ضمیر احمد ساجد، علامہ عارف واحدی، مولانا علی محمد ابو تراب، چودھری کاشف، صدر انجمن تاجران، مفتی عبدالسلام جلالی، مولانا خطیب مصطفائی، قاری محبوب الرحمن، پروفیسر سجاد قمر، مولانا قاری عبدالکریم، مولانا عتیق الرحمن، مولانا چراغ الدین شاہ و دیگر نے شرکت کی سردار محمد یوسف نے کہا کہ آج ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ماضی کی طرح ہر اہم مسئلے پر علما و مشائخ سے مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ تحفظ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، علمائے کرام نے یوم تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور حکومتی کاوشوں کی مکمل تائید کی ۔ آخر میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے متفقہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا ناموسِ رسالت کے تحفظ کے لیے موجودقوانین کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے گا اور اس بات کو بھی یقینی بنایاجائے کہ ان قوانین کا غلط استعمال نہ ہو ،علما جمعہ کے خطبات میں تحفظ ناموس رسالت کی اہمیت کو اجاگر کریں۔ کسی خلاف ورزی کی صورت میں قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے حکومتی اداروں سے رجوع کیا جائے ۔ آئندہ قومی سیرت النبی کانفرنس کا موضوع\\\"سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں۔ سیرت النبی کی روشنی میں \\\" مقرر کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مذہبی مقدسات کی توہین کو عالمی جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں