ڈی ایس پی انڈسٹریل ایریا کا پشاور موڑ اتوار بازار میں ٹریفک ڈیوٹی کا معائنہ
اسلام آباد (آ ئی این پی )اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زونل ڈی ایس پی انڈسٹریل ایریا نے پشاور موڑ اتوار بازار میں ٹریفک ڈیوٹی کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس افسروں سے ملاقات بھی کی۔
انہوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس افسروں کو بریفنگ میںہدایت کی کہ بازار میں خریداروںکی تعداد میں اضافہ سے ٹریفک کا رش بڑھ جاتا ہے ، جسے مو ثر حکمت عملی اور مستعدی سے کنٹرول کرنا ضروری ہے ، تمام افسران اور اہلکار شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔