شہری کو اغواکر کے قتل کرنے والوں سمیت 4اشتہاری گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) شہری کو اغوا کر کے قتل کرنے والوں سمیت 4اشتہاری گرفتار کر لیے گئے۔ روات پولیس نے اشتہاریوں بلال، امیر خان اور اسماعیل کو گرفتار کر لیا جنہوں نے لین دین کے تنازع پر مقدر خان کو اغوا کر کے قتل کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ اکتوبر 2024نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ ادھر پیرودہائی پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری حبیب کو گرفتار کرلیا۔