دو ہفتوں میں منشیات، اسلحہ رکھنے والے 174ملزم گرفتار
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی اسلحہ، منشیات فروشی اور سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے مہم جاری ہے۔
گزشتہ دو ہفتو ں کے دوران اشتہاریوں سمیت منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 174ملزمان گرفتار، ملزمان سے 20کلو گرام سے زائد ہیروئن، 11کلو گرام چرس، 2کلو گرام سے زائد آئس، 165لٹر شراب، 69مختلف بور کے پستول، 6جدید خودکار بندوقیں اور 268روند برآمد کر لئے گئے۔ اشتہاریوں و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کیلئے چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران 38مجرموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔