اسلام آباد سیاحوں کی سہولت کیلئے دامن کوہ شکر پڑیاں الیکٹرک بس کے روٹس متعارف
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے سیاحت کے فروغ کیلئے الیکٹرک بس سروس کے دو نئے روٹس متعارف کرا دیئے ہیں۔
پمز ہسپتال سے دامن کوہ اور پمز ہسپتال سے شکر پڑیاں الیکٹرک وہیکلز چلائی جائیں گی۔ ٹورسٹس روٹس کیلئے پمز سے دامن کوہ ایس ٹی ون اور پمز سے شکرپڑیاں روٹ نمبر ٹو ہو گا، دونوں روٹس پر گاڑیاں ویک اینڈ یعنی ہفتہ اور اتوار کو صبح 7سے شام 4بجے تک ہو گی۔ واضح رہے اس سے قبل سی ڈی اے کی الیکٹرک بسیں اسلام آباد کے تیرہ مختلف روٹس پر چلائی جا رہی ہیں، یہ گاڑیاں صبح 6بجے تا رات 10بجے تک چلائی جا رہی ہیں۔