مری:مبینہ کرپشن کی ویڈیو وائرل پٹواری معطل، انکوائری کا حکم

مری:مبینہ کرپشن کی ویڈیو وائرل  پٹواری معطل، انکوائری کا حکم

مری (نمائندہ دنیا) مبینہ کرپشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پٹواری معطل ہو گیا۔

 حلقہ مسیاڑی کے پٹواری کی رشوت مانگنے کی ویڈیو کا ڈی سی آغا ظہیر نے نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر زمین کے انتقال کے عوض 7لاکھ رشوت طلب کی۔ منیب عالم کو ایڈیشنل چارج پٹوار سرکل مسیاڑی دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں