غیر فعال جینکوز پاور پلانٹس ڈسپوزل، 17 بولیاں اہل قرار

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پرانے اور غیر فعال پبلک سیکٹر پاور جنریشن کمپنیز (جینکوز) پاور پلانٹس کے ڈسپوزل کے دوسرے مرحلے کی کمرشل بولیاں کھول دی گئیں۔۔۔
4 مختلف (جینکوز) کے تمام مشتہر 9پرانے اور غیر فعال پاور پلانٹس کیلئے 31بولیاں موصول ہوئیں، 17بولیوں کو اہل قرار دیا گیا۔ پاور پلانٹس کی ڈسپوزل سے 9ارب روپے سے زائد آمدنی ہوگی اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کا امکان ہے۔ ان پاور پلانٹس کی نصب شدہ صلاحیت 1175 میگاواٹ تھی جو لائسنس سے محروم اور کئی سالوں سے غیر فعال تھے۔