غربت خاتمے کیلئے اقدامات وزارت کا مطمع نظر:عمران شاہ

غربت خاتمے کیلئے اقدامات وزارت کا مطمع نظر:عمران شاہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے وزارت کی کارکردگی مزید بہتر بنانے پرزور دیتے ہوئے کہا غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات وزارت کا مطمع نظر ہے۔

جس وژن کے ساتھ وزارت کا منصب سنبھالا اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت کے دورے کے دوران سینئر افسروں سے ملاقات میں کیا۔ یاد رہے سیکرٹری تخفیف غربت آج وفاقی وزیر کو جاری منصوبوں، کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق مفصل بریفنگ دیں گے ۔ وفاقی وزیر نے وزارت کے اعلیٰ حکام کو غربت کے خاتمے کیلئے بہترین حکمت عملی وضع کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا غرباء اور مساکین کی فلاح و بہبود کیلئے ایمانداری اور برق رفتاری سے کام کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں