کسانوں کیلئے آسان قرضہ:ایف ایف سی کا بینکوں سے معاہدہ

کسانوں کیلئے آسان قرضہ:ایف ایف سی کا بینکوں سے معاہدہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی چار بینکوں کے ساتھ شراکت داری کے تحت سونا سینٹرز میں رجسٹرڈ کسانوں کو 5 لاکھ روپے تک آسان قرضہ فراہم کیا جائے گا جس کا مقصد زرعی ترقی کو فروغ دینا اور مالی شمولیت ہے ۔

 ایف ایف سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، ایم ڈی اور سی ای او جہانگیر پراچہ، بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود، بینک الفلاح کے صدر عاطف اسلم باجوہ، عسکری بینک کے صدر اور سی ای او ضیا اعجاز اور فیصل بینک کے ہیڈ آف کمرشل بینکنگ الطاف حسین ثاقب نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے زرعی شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کسانوں کیلئے مالیاتی سہولتوں کو مزید قابل رسائی بنانے کا عزم کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں