اینٹی ڈینگی سرویلنس، 339 چالان، 42مقدمات درج

اینٹی ڈینگی سرویلنس، 339  چالان، 42مقدمات درج

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبداللہ خان کی زیر صدارت اینٹی ڈینگی اجلاس ہوا، 10 سے 17 مارچ کے دوران سویپ اپ کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 57ہزار 715 گھروں میں ان ڈور سرویلنس کی گئی، 68 گھروں میں ڈینگی لاروا پایا گیا۔

آؤٹ ڈور سرویلنس میں 27ہزار 698 مقامات کا جائزہ لینے کے دوران 10 جگہ لاروا پایا گیا۔ خلاف ورزیوں پر تحصیل سطح پر 339 چالان، 42 ایف آئی آرز، 31 سیلنگ، 2ہزار 687 نوٹسز جاری اور 1لاکھ 50ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 20 یوسیز میں 1لاکھ 57ہزار گھروں میں سے 93ہزار 292 کا اندراج کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں