قاتل کو سزائے موت، مقتول کے ورثا کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی ، مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
دیگر دفعات کے تحت عدالت نے مجرم کو 8 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ زخمی کو 50 ہزار روپے بطور ضمان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے جون 2023 میں آصف خان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس نے چھری کے وار سے عبداللہ کو قتل اور ناصر کو زخمی کیا۔ ادھر سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 9سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ، غلام عدیل کے خلاف تھانہ پیرودھائی پولیس نے 1650گرام چرس برآمدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔