اوورسیز پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ:صدر ن لیگ برطانیہ

اوورسیز پاکستانی دہشت گردی  کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے  شانہ بشانہ:صدر ن لیگ برطانیہ

لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر چودھری عبد الرحمان نے حکومت کی طرف سے دہشتگردی کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے اقدام کو خوش آئندقرار دیا۔

 اور کہا وزیر خارجہ اسحاق ڈار دنیا میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کر رہے ہیں، سمندر پار پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چودھری عبد الرحمان نے بیان میں کہا دہشت گردی کی حالیہ لہر سمندر پار پاکستانیوں کیلئے تشویش کا باعث ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں