اسلام آباد:پولن میں مسلسل اضافہ، مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

اسلام آباد:پولن میں مسلسل اضافہ، مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں نباتات سے خارج ہونے والے پولن کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہورہا، پولن کی مقدار 45 ہزار 916 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 فضا میں پولن کی مقدار بڑھنے کے بعد شہریوں میں الرجی کے مرض کا اضافہ ہوا ہے اور دمہ و سانس کے مرض میں مبتلا افراد شدید متاثر ہورہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہسپتالوں میں الرجی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ڈاکٹرز نے پولن الرجی کے مریضوں کو ماسک لازمی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کی سب سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں ریکارڈ کی گئی، جی سکس میں 12ہزار 628، سیکٹر ای ایٹ میں 11ہزار 19، سیکٹر ایف ٹین میں 8ہزار 251 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولن کے ذرات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ شہری احتیاط کریں ، پولن الرجی کے مریض ماسک لازمی استعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں