گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 89 گرفتار، 6 دکانیں سیل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ماہ مقدس رمضان المبارک میں گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ روز شہر بھر میں مجموعی طور پر 591 کارروائیاں کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے گراں فروشی کے بارے میں شکایات پر 6 دکانیں سیل کی گئیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 89 گراں فروش گرفتار کیے گئے۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر ایک لاکھ 92 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن کی جانب سے بلا تفریق کارروائیاں کرنے اور شہریوں کی شکایات پر فی الفور ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔