یوتھ پروگرام، کامسٹیک کا نوجوانوں کیلئے منصوبوں پر اتفاق

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
جس کا مقصد کامسٹیک سے مل کر نوجوانوں کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سکلز سکھانے کیلئے معاونت، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، کامسٹیک، وزیراعظم یوتھ پروگرام اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر نوجوانوں کے امور کیلئے منصوبے شروع کرنا تھا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری نے نوجوانوں کیلئے جاری منصوبوں اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ رانا مشہود نے کامسٹیک کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا وقت آ گیا ہے کہ ہم مضبوط روابط قائم کریں اور نوجوانوں کیلئے ہنر، ٹیکنالوجی اور کاروباری مہارتوں میں ترقی کے مواقع کے پروگرامز شروع کریں۔