سیاحتی منصوبوں کی فیزیبلٹی، جلد کام کا آغاز کرنیکی ہدایت

سیاحتی منصوبوں کی فیزیبلٹی، جلد کام کا آغاز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں سیاحتی منصوبوں کی ابتدائی ورکنگ اور فیزیبلٹی رپورٹس تیار کرکے جلد کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے مختلف منصوبوں، بیوٹیفکیشن پلان، ماہ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کے پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اسلام آباد کو سیاحت کے لحاظ سے بھی اہم مرکز بنائینگے ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہ صیام میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے 6105 مقامات پر انسپکشن کی گئی، ماہ صیام میں 183دکانیں سیل، 1393افراد گرفتار، 127پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 1,736,500 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے جاچکے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا رمضان المبارک سستے بازاروں میں سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں