پولیو:ہر بچے تک رسائی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی:عائشہ رضا

پولیو:ہر بچے تک رسائی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی:عائشہ رضا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)انسداد پولیو پروگرام اور بین الاقوامی شراکت داروں و ڈونرز کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پولیو کے خاتمے کیلئے تازہ ترین پیشرفت، درپیش چیلنجز اور مکمل تدارک کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر بچے تک مکمل رسائی یقینی بنانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی میں کمی دیکھنے میں آئی جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ہماری کاوشیں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ کوآرڈینیٹرنیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر انورالحق نے کہا اپریل اور مئی میں دو مزید ملک گیر ویکسینیشن مہمات کی تیاری کے دوران ہم اپنی کوششوں کو مزید مؤثر بنا رہے۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر لو ڈپینگ نے اس موقع پر کہا کہ ادارہ نے 1994 سے اب تک پاکستان کے ساتھ مل کر پولیو کیسز میں 99 فیصد سے زائد کمی کی اور لاکھوں بچوں کو معذوری سے بچایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں