دعوۃ اکیڈمی فیصل مسجد معتکفین کیلئے تربیتی نشستوں کا انعقاد کرے گی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)دعوۃ اکیڈمی فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے ذریعے معتکفین کیلئے ۔۔۔
خصوصی لیکچرز اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کرے گی جبکہ شرکاء قیام اللیل میں بھی حصہ لیں گے ۔ معتکفین کے لیے بغیر کسی معاوضے کے طبی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔