عیدپر سیاحوں کی مری آمد، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنرمری آغا ظہیر عباس شہرازی کی زیر صدرات عید الفطرکی تعطیلات کے دوران انتظامات کوحتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
، اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ عید پرکثیر تعداد میں سیاحوں کی مری آمد متوقع ہے ۔ ضلعی انتظامیہ مری سیاحوں کو فول پروف سکیورٹی اورتما م سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر مری نے محکموں کے افسران اور ملازمین کی عیدکی چھٹیاں منسوخ کردیں۔