درخت لگا کر ہی ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ کیا جا سکتا ،کمشنر راولپنڈی

 درخت لگا کر ہی ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ کیا جا سکتا ،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی انجینئر عامرخٹک نے کہا کہ درخت لگا کر ہی ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے ان خیالات کا اظہارورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پرپیرمہرعلی شاہ زرعی یونیورسٹی اٹک کیمپس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنرراولپنڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں شجرکاری مہم بھرپوراندازمیں جاری ہے اور اس اہم مہم میں تمام سرکاری،نیم سرکاری اورنجی ادارے اپناکرداراداکررہے ہیں۔ ۔ڈی سی اٹک راؤعاطف رضا نے کہا کہ امسال شجرکاری مہم میں ضلع اٹک میں تین لاکھ سے زائدپودے لگائے جائیں گے ۔ تمام سرکاری ،نیم سرکاری اور نجی ادارے اس مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں