حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس،ریلوے ہسپتالوں کا جائزہ لیا

 حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس،ریلوے ہسپتالوں کا جائزہ لیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں ریلوے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 پریکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر نے ہسپتالوں کی گنجائش کو مزید بڑھانے ، جدید سہولیات فراہم کرنے اور موجودہ عمارتوں کو جدید طرز پر ازسرنو تزئین و آرائش کرنے کی ہدایت کی ، حنیف عباسی نے پریکس کی مشاورتی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو اخراجات میں کمی، شفافیت اور واضح، قابلِ پیمائش اہداف کے تحت کام کرنا ہوگا ۔جون 2025 میں پریکس کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا جائے گا اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں