حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کیلئے کوشاں ، صدر ن لیگ خواتین ونگ راولپنڈی
واہ کینٹ (نمائندہ دنیا) ممبر قومی اسمبلی، صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ راولپنڈی ڈویژن آسیہ ناز تنولی نے کہا ہے کہ حکومت ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔
عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل ٹیکسلا کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، بعدازاں انہوں نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا۔