ایپکا نے انجمن پٹواریاں راولپنڈی کی افسران کیخلاف احتجاجی تحریک کی حمایت کر دی

ایپکا نے انجمن پٹواریاں  راولپنڈی کی افسران کیخلاف  احتجاجی تحریک کی حمایت کر دی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن نے انجمن پٹواریاں راولپنڈی کی افسران کے خلاف احتجاجی تحریک کی حمایت کر دی۔ ایپکا ڈویژنل باڈی کا اجلاس زراعت کمپلیکس میں ہوا۔

جس میں مرکزی، صوبائی اور ڈویژنل باڈی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ ڈویژنل صدر چودھری مبشر احمد نے بتایا کہ انجمن پٹواریاں کے صدر طاہر وڑائچ و دیگر کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کی طرف سے معطلی اور مقدمے کی درخواست انتقامی کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں