کامسٹیک سائنس، ٹیکنالوجی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا، کوآرڈینیٹر
اسلام آباد (نامہ نگار) کامسٹیک چین کے مختلف سائنسی و تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری کو مستحکم کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی سائنسی تعاون کو فروغ دینا اور چین کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات کو وسعت دینا ہے۔
گزشتہ روز کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے چین کے ساتھ سائنس ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں جاری مختلف مشترکہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے ممتاز چینی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر زنمن لیو کی خدمات کو سراہا جو گزشتہ 25سالوں سے پاک-چین سائنسی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، یوم پاکستان پر انہیں اہم اعزاز سے نوازا گیا، انہوں نے کہا کامسٹیک سائنس ، ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور آ ئندہ بھی ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں کام جاری رکھے گا۔