آ ئی جی اسلام آباد کا دورہ شہر ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز سینئر پولیس افسران کے ہمراہ شہر کادورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جا ئزہ لیا ۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے تمام افسران ماہ صیام میں شہریوں کی سحر و افطار کو محفوظ بنانے ،شاہراہوں ،مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیں ۔ علاوہ ازیں آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کے تمام سینئر پولیس افسران اسلام آباد میں موجود سکیورٹی ڈیوٹیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔