سنگین جر ائم کے چھ ملزمان سمیت 19جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث چھ ملزمان سمیت 19جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔۔۔
گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ تھانہ کوہسار، تھانہ ترنول، تھانہ سہالہ، تھانہ نون اور تھانہ کھنہ پولیس ٹیموں نے 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 683گرام ہیروئن، 1120گرام افیون، 240گرام آئس، دو پستول اور ایک رائفل برآمد کر لی، اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کے خلاف مہم کے دوران چھ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ مقدما ت درج کر لیے گئے۔