اسلام آباد:ڈیجیٹل ادائیگیاں، کیو آر کوڈ نظام متعارف کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد:ڈیجیٹل ادائیگیاں، کیو آر کوڈ نظام متعارف کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد شہر میں کیش لیس سسٹم کے نفاذ کیلئے اہم فیصلے کیے گئے، تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل اور کیش لیس کی جائیں گی جس کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کاروباری مراکز کو ایف بی آر سے ڈیجیٹل لنک کرنے پر مراعات دینے پر غور کیا گیا، ابتدائی طور پر بلیو ایریا، فوڈ سٹریٹ اور پارکنگ پلازہ میں کیش لیس نظام لاگو کیا جائے گا تاہم نقد ادائیگی بھی ہو سکے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں شہر میں مرحلہ وار مفت وائی فائی اور ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سہولت فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ڈرون نگرانی، گوگل ڈیٹا کی مدد سے رش کا تجزیہ اور خودکار سپیڈ کی مانیٹرنگ شامل ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں