آ ئی جی اسلام آباد کی آ ئی ٹی ٹیم کو کا رکردگی بہتر بنانیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔
آئی جی نے پولیس کے زیرانتظام آئی ٹی انیشی ایٹوز اور ٹاسکس پر عملدرآمد کی رپورٹ لی۔ انہوں نے آئی ٹی ٹیم کو کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اورآئی ٹی انیشی ایٹو زسے متعلق اہم ٹاسک سونپے۔ ،انہوں نے مزیدکہا کہ جدید تکنیک او رموجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ انفرادی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جاسکے ۔