سی ای او ایجوکیشن کی نصابی کتب کی بروقت فراہمی کی ہدایات

سی ای او ایجوکیشن کی نصابی کتب  کی بروقت فراہمی کی ہدایات

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اتھارٹی راولپنڈی امان اللہ چھینہ نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ساگری تحصیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔

 انہوں نے سکول میں جاری شجرکاری مہم، نئے تعلیمی سال کے داخلے، اور طالبات کو نصابی کتب کی بروقت فراہمی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا طالبات کے بہترین تعلیمی مستقبل کیلئے ان تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ سی ای او ایجوکیشن نے طالبات کی لگائی گئی سائنسی نمائش کا معائنہ کیا اور طالبات کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے کے جذبے کو سراہا، انہوں نے کہا اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کے اعتماد اور سیکھنے کی رفتار میں اضافہ کرتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں