مصنوعی ذہانت کورس کے زیر تربیت افسروں کا سیف سٹی کا دورہ، آپریشنز کے متعلق بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر اقبال نے پبلک سیکٹر میں بہترین کارکردگی کیلئے مصنوعی ذہانت کی صلاحیت جانچنے سے متعلق کورس کے تحت زیر تربیت افسران کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کرایا۔
وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، آ ن لائن ویمن پولیس سٹیشن، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کرایا گیا اور ان کے طریقہ کار و افادیت کے بارے میں آپریشنز سے آگاہ کیا گیا۔