سر انور پرویز کے اعزاز میں عشائیہ، سوانح عمری کی رونمائی

سر انور پرویز کے اعزاز میں عشائیہ، سوانح عمری کی رونمائی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) لارڈ ضمیر چودھری نے بیسٹ وے گروپ کے بانی اور چیئرمین ایمیریٹس سر انور پرویز کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

 برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ اور برطانیہ کے وزیر لارڈ واجد خان آف برنلے مہمانِ خصوصی تھے ، تقریب میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد ، سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور سابق گورنر ایس بی پی ڈاکٹر عشرت حسین، اعلیٰ حکومتی عہدیداران، کاروباری برادری سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ لارڈ ضمیر نے اس موقع پر کہا سر انور پرویز کی رہنمائی نے نہ صرف ان کی ذاتی زندگی پر بلکہ کئی دیگر لوگوں پر بھی گہرا اثر چھوڑا ہے ۔ سر انور پرویز کی سوانحِ عمری کی رونمائی بھی کی گئی جو ان کی جدوجہد اور برطانیہ کے باوقار کاروباری رہنماؤں میں شمار تک کا سفر بیان کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں