پولیو مہم 21 اپریل سے شروع، 10 لاکھ سے زائد بچے ہدف

 پولیو مہم 21 اپریل سے شروع، 10 لاکھ سے زائد بچے ہدف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔

 بریفنگ کے مطابق مجموعی ہدف 10,06,712 بچوں کو پولیو سے بچانا ہے ۔ گھر گھر ویکسین دینے کا ہدف 7,31,726 بچے ہیں، مہم کیلئے مجموعی طور پر 3,749 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا مہم میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ‘آؤٹ آف دی ہاؤس’ کوریج میں مختلف تحصیلوں میں مہمان بچوں کو ویکسین دینے کی تعداد 52,156رہی، سکولوں میں تعداد 90,675 ، گلی محلوں میں تعداد 38,705 اور فکسڈ سائٹس پر بچوں کی تعداد 29,608 رہی۔ مجموعی طور پر 2,47,683 بچوں کو گھروں سے باہر ویکسین دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں