مری :سیاحت کے فروغ کیلئے گلاس ٹرین منصوبہ پر کام تیز
مری(نمائندہ دنیا) ملکہ کوہسارمری میں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت پنجاب نے گلاس ٹرین منصوبہ پر کام تیز کر دیا۔۔
،یہ منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائیگا ،جبکہ ابتدائی طور پر گلاس ٹرین کا روٹ مارگلہ سٹیشن اسلام آباد سے شروع ہوتا ہوا مری جی ٹی روڈ کیساتھ ساتھ نیا ٹریک بنایا جائے گا،مری آنیوالے سیاح خوبصورت پہاڑوں اور دلکش نظاروں سے بھی لطف اندوز ہونگے ، اس روٹ میں درجنوں سٹیشنز بنائے جائینگے جبکہ متعدد ٹنلز بھی اس گلاس ٹرین ٹریک کا حصہ بنیں گی۔